مطالعہ کرنا کیوں ضروری ہے ؟

In ادب
January 04, 2021

مطالعہ کرنا کیوں ضروری ہے ؟

مطالعہ کرنے سے ہی انسان کو اس کے تجربے میں اضافہ ہوتا ہے ۔ہوا کچھ یوں کہ ایک دن میں اپنے دوست سے ملنے اس کے گھر گیا ۔ جب میں دوست کے گھر پہنچا تو میں نے دروازے پر دستک دی تو میرے دوست نے دروازہ کھولا جیسے ہی اس نے مجھے دیکھا تو ملنے آگیا۔ ملنے کے بعد میں نے اپنے دوست سے کہا آو کہیں بیٹھ کر حال حوال کرتے ہیں ۔ ہم باتوں باتوں میں مشغول ہو گئے تو وہی پر ہمارے استاد صاحب بھی آگئے جو ہمیں پڑھاتے تھے ۔ہم استاد سے ادب و احترام سے ملئے پھر استاد کے ساتھ بیٹھ گئے ۔

میرا دوست بہت مزاقی تھا۔باتوں باتوں میں میرے دوست نے استاد صاحب سے پوچھا کہ استاد صاحب مطالعہ کرنا کیوں ضروری ہے ۔ تو استاد صاحب نے کہا کہ مطالعہ کرنا اس لئے ضروری ہے کہ جب انسان کو کچھ کرنے یا جاننے کی چاہت ہوتی ہے ۔تو انسان مطالعہ کرتا ہے مطالعہ انسان کی فکر کو مزید پکا کرتا ہے اور مطالعہ کرنے سے ہی انسان کو اس کے تجربے میں اضافہ ہوتا ہے ۔ مطالعہ کرنا ہی انسان کئے لئے اچھا ثابت ہوتا ہے ۔مطالعہ ہی انسان کو اپنے وقت کی قدر کرنا سیکھاتا ہے مطالعہ کرنا بہت اچھی عادتوں میں شمار ہوتا ہے ۔ مطالعہ کرنے سے آپ کی یاداشت تیز ہوتی ہے مطالعہ کرنے سے آپ کو سکون ملتا ہے اور ذہنی دباؤ دور ہوتا ہے ۔ مطالعہ کرنے کی عادت انسان کو ہمدرد بنادیتی ہے مطالعہ کرنا ہی انسان کو اس کی زندگی کے مقصد میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔

مطالعہ آپ کے دن کو بہترین بنا دیتا ہے اور مطالعہ کرنا آپ کے پیسے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ مطالعہ کرنے سے کافی فوائد بھی سامنے آجاتے ہیں۔استاد صاحب کی ان باتوں نے ہمیں بہت متاثر کیا پھر استاد صاحب نے ہم سے اجازت لی اور چلے گئے ۔ ہم نے بھی عہد کیا کہ ہم بھی آج سے مطالعہ شروع کریں گے۔آپ سے بھی درخواست ہے کہ آپ بھی مطالعہ کی عادت کو اپنا لیں

/ Published posts: 12

اللہ تعالی ہی بہترین رزق دینے والا ہے