سبز چائے انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید

In عوام کی آواز
January 02, 2021

ماہرین طب کے مطابق بہت سی بیماریاں موٹاپے سے جنم لیتی ہیں اس لئے متوازن غذا کو ہی اچھی صحت کا ضامن کہا جاتا ہے۔مرغن غذا کا استعمال موٹاپے کا شکار کرتا ہے اس لئے ان کے استعمال سے اجتناب پر ڈاکٹر حضرات زور دیتے ہیں۔موٹاپے سے چھٹکارا پانے کےلئے جہاں ورزش کرنے کو ترجیح دی جاتی ہے ۔ایک تحقیق کے مطابق سبز چائے پینے سے زیادہ کیلوریز میں مدد ملتی ہے جو ذائقے میں اچھا اور صحت کےلئے انتہائی مفید مشروب ہے۔ایک نئی تحقیق کے مطابق سبز چائے ڈائٹ کرنے والے افراد کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہوتی ہےوہ افراد جو اپنی روزمرہ خوراک میں سبز چائے کا استعمال کرتے ہیں ان کی صحت قابل رشک ہو جاتی ہے ۔

اس کے علاوہ فوڈپوائزنگ اور دانتوں میں خلا کا سبب بننے والے بیکٹیریا کے خلاف مزاحمت کرتی ہے ہے۔گرما گرم سبز چائے کیلوریز کو جلاتی ہے تو سبز چائے گرمیوں کے موسم میں ٹھنڈک کا احساس دلاتی ہے سبز چائے کا باقاعدہ آغاز چین سے ہوا مگر اب یہ بہت سی ثقافتوں کا حصہ بن چکی ہے۔اب تو چائے ایک ہردلعزیز مشروب بن چکی ہے اور سبز چائے کافی عرصے سے متعارف ہو چکی ہے۔ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ سبز چائے میعدے بڑی آنت جگر لبلبہ چھاتی اور پھیپھڑوں کے کینسر سےبچاتی ہے۔سبز چائے دل کے امراض سے بچاؤ کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتی ہے یہ کولیسٹرول کو کم کرتی ہے اور خون کو پتلا کرتی ہے اس کی وجہ سے خطرناک دل کی بیماریوں اور فالج کا امکان کم ہو جاتاہے۔لیکن حالیہ سائنسی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سبز چائے کے مضر اثرات بھی ہیں جو کہ انسانی صحت کو بری طرح متاثر بھی کرتے ہیں۔سبز چائے میں بھی کیفین کے اجزا پائے جاتے ہیں جو کہ صحت انسانی کو فائدہ کم اور نقصان زیادہ پہنچاتے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک دن میں دو کپ سبز چائے استعمال کی جا سکتی ہے اس سے زیادہ استعمال سے نیند کی کمی اور بے چینی ہو جاتی ہے اس سے اس نظام بھی متاثر ہوتا ہے۔سبز چائے کے زیادہ اور بے ہنگم استعمال سے دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی پیدا ہوجاتی ہے

بلڈ پریشر بعض اوقات بڑھ بھی جاتا ہے۔ بکثرت استعمال سے جسم سے پانی کا اخراج عام طور پر زیادہ ہوتا ہے جس سے گھبراہٹ سستی کمزوری سر درد اور بھوک کی کمی ہوجاتی ہیں ۔معدے میں تیزابیت اور گرمی بڑھ جاتی ہے۔قبض کی شکایت بھی ہو سکتی ہے کیونکہ اس سے رطوبتیں خشک ہوجاتی ہیں اور بعض اوقات اوقات قے اور متلی بھی ہوتی ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز چائے انسانی جسم کے لئے حیرت انگیز حد تک مفید اور کارآمد ہے۔چائے کا سب سے اہم حصہ ہوتا ہے جب یہ پیٹ میں جاکر ہاضمہ کا عمل شروع کرتی ہے۔نئی تحقیق کے مطابق EGCGانسانی جسم میں موجود DC4خلیوں کے ساتھ مل کر جسمانی قوت مدافعت بڑھانے میں اور زیر سیل کو ٹوٹنے سے روکتا ہے۔

EGCG ایک طاقتور اینٹی آکسائیڈ ہے اور جسم میں کینسر کی نشوونما کو روکنے کے ساتھ ساتھ چہرے پر سفیدی بھی لاتا ہے۔سبز چائے کے اندر میگنیشیم،زنک اور وٹامن سی ہوتے ہیں جو ایک خاص ٹمپریچر پر اپنا اثر رکھتے ہیں ورنہ ضائع ہو جاتے ہیں۔لہزا سبز چائے بنانے کے لئے 87 سینٹی گریڈ تک دو سے تین منٹ تک گرم کیا جائے تو یہ اپنا اصل مزہ برقرار رکھتی ہے ورنہ اس کا ذائقہ بھی کڑوا ہونے کے ساتھ اثر بھی ختم ہو جاتا ہے۔سبز چائے پینے سے کولیسٹرول بھی کافی حد تک کنٹرول رہتا ہے۔باقاعدگی سے سبز چائے کا استعمال کرنے والی 70 ہزار چینی خواتین پر کی جانے والی اس تحقیق کے نتائج کے مطابق دیگر خواتین کی نسبت ان میں معدے کے کینسر کا خطرہ 14 فیصد کم پایا گیا۔